21 ستمبر 2026 - 11:08
حشد الشعبی نے الانبار میں داعش کے ٹھکانوں کی کارروائی ناکام بنا دی

عراقی سکیورٹی فورسز حشد الشعبی نے صوبہ الانبار کے مشرقی علاقے میں داعش کے عناصر کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی نے الانبار میں جھیل الثرثار کے علاقے میں اپنے ٹھکانوں میں داخل ہونے کی داعش کے سیل کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک کشتی اور کچھ اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ داعش کے باقی عناصر کو جانی نقصان اٹھانے کے بعد فرار ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی علاقے میں بجلی کے ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha